نامور کرکٹ اسٹار، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا اہل بیت اطہارؑ سے عشق و محبت کا انوکھا انداز

16 جون, 2023 17:47

شیعیت نیوز: پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر اور فاسٹ بولرشعیب اختر نے ایک بار پھر اہل بیت اطہارؑ سے اپنے عشق و محبت کا انوکھے انداز میں اظہار کردیا ہے ۔

نامور یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر نادر علی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر شعیب اختر نے اہل بیت اطہارؑ خصوصامولائے کائنات حضرت علی ؑ ، شہزادہ علی اکبرؑ اور ثانی زہرا ؑ جناب بی بی زینب سلام اللہ علیہا سے اپنی والہانہ مودت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مولا علی ؑ سے مولا علی اکبر ؑ سے بے حد لاڈ اور پیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنٹرل ایگزیکٹو کونسل عزاداری ونگ پاکستان کا پہلا باضابطہ اجلاس، رہنماؤں کی علامہ راجہ ناصرعباس سے بھی ملاقات

انہوں نے کہاکہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی مدینہ سے مکہ ، امام حسینؑ کی مدینہ سے کربلا اور جناب زینب سلام اللہ علیہا کی کربلا سے کوفہ اور شام ہجرت کے روٹ کا پیدل سفر کروں اور اس سفر کو ڈاکومنٹری کی صورت میں محفوظ کرکے دنیا کو بتاؤں کے کربلا آخر کیوں برپاہوئی۔

واضح رہے کہ شعیب اختر اس سے قبل بھی مختلف انٹر ویوز میں اہل بیت رسول علیہ السلام سے اپنے والہانہ عشق و محبت کااظہار کرچکے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں پاکیزہ دودھ پلا کر پروان چڑھایا ہے ۔

شعیب اختر کا نادر علی کودیا گیا انٹرویو ملاحظہ فرمائیں

7:27 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top