صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقرالحسینی کی علامہ راحت الحسینی اور گورنر جی بی سے اہم ملاقاتیں

16 جون, 2023 17:41

شیعیت نیوز: صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی کی گلگت میں مرکزی امام جمعہ گلگت آغا راحت الحسینی اور گورنر سید مہدی شاہ سے گلگت میں اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ آغا باقر الحسینی نے مرکز امامیہ گلگت بلخصوص آغا راحت الحسینی کی شتونگ تحریک کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے نائب امام جمعہ والجماعت و صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکردو شہر کو درپیش آبی و بجلی کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا موقع پر ہی چیئرمین واپڈا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سربراہ شتونگ نالہ تحریک آغا باقر الحسینی نے جن مسائل و تحفظات کا اظہار کیا گورنر سید مہدی شاہ نے ان مسائل پر چیئرمین واپڈا کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی حنیف قریشی بھی اسٹار کرکٹر شعیب اختر کے عشق ومودت اہل بیتؑ کی تعریف کیئے بغیر نا رہ سکے

چیئرمین واپڈا نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بڑی عید کے فوری بعد سروے ٹیم شتونگ نالہ کا معائنہ کرے گی جبکہ سروے کے بعد چیئرمین واپڈا خود دورہ کر کے شتونگ نالہ ڈائیورجن پر عملی کام کو یقینی بنایا جائے گا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے آغا باقر اور علمائے بلتستان کو یقین دلایا ہے کہ چیئرمین واپڈا کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بعد پر امید ہیں کہ انشاء اللہ جلد چیئرمین واپڈا اور سروے ٹیم یہاں کا دورہ کرکے اس علاقے کے آبی و بجلی کے معاملے میں درپیش تمام مسائل کو دور کرنے میں عملی اقدامات اٹھائے گی۔

آغا باقر الحسینی نے کہا ہماری تحریک جاری رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی۔ جس پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ اگر واپڈا حکام اس پر عملی اقدامات نہ اٹھائے تو میں خود بھی آپ کے اور مرکز کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسکی بھرپور حمایت کرونگا اور ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرتا ہوں۔

10:17 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top