ایران

لاطینی امریکہ ایک منفرد مارکیٹ اور ایران کے لیے ایک اہم صلاحیت ہے ، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ ایک منفرد مارکیٹ اور ایران کے لیے ایک اہم صلاحیت ہے اور وینزویلا میں ایرانی صدر اور وزراء کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران 26 دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر کے دورہ امریکی لاتین کے موقع پر ایک گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی 13ویں حکومت کی ایک ترجیح کو متوازن خارجہ پالیسی اور اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینا ہے اور وینزویلا میں ایرانی صدر اور وزراء کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران 26 دستاویزات پر دستخط کیے گئے ، ان دستاویزات کا اہم موضوع اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی اور سائنسی تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب مستعفی حکومت کی حمایت چھوڑ دے، یوسف الفشی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وینزویلا لاطینی امریکہ اور کیریبین کے علاقے میں ایران کی تجارتی سرگرمیوں کا گیٹ وے ہے۔

دوسری طرف لاطینی امریکہ اور اس خطے کے ہمارے دوست ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعے مغربی ایشیا کی منڈیوں سے مضبوط رابطہ رکھتے ہیں۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پیر کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نیکاراگوا اور کیوبا روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی ماہرین اور حکومتی شخصیات اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے،علامہ راجہ ناصرعباس

صدر رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس تھی۔

صدر ایران نکاراگوے کے دورہ مکمل کرنے کے بعد کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button