مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کا نفحہ جیل پر دھاوا، قیدیوں پر تشدد

شیعیت نیوز: کل جمعرات کو صیہونی قابض فوج نے نفحہ جیل میں متعدد فلسطینی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جیل کی فضا میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔

فلسطینی اسیران کلب نے اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی فوج نے نفحہ جیل کے سیکشن 3 پر دھاوا بول دیا، جس میں 110 قیدی ہیں، قابض صیہونی فوج نے قیدیوں کے کمروں میں گھس کر تلاشی لی اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ انتظامی قیدیوں کی انتظامی حراست کو مسترد کرتے ہوئے، اگلے اتوار، جون 18، 2023 کو کھلی بھوک ہڑتال کرنے کی تیاریوں کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈھائی ماہ سےجبری طور پر لاپتہ 3 شیعہ جوان عزادار بازیاب ، جیل منتقل

قابض جیلوں میں سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی انتظامی قیدیوں نے کھلی بھوک ہڑتال میں حصہ لینے کی تیاری کے لیے تمام جیلوں قیدیوں کو متحرک کردیا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ سینکڑوں انتظامی قیدی ’’آزادی انقلاب – انتظامی انتفاضہ‘‘ کے نعرے کے تحت ہڑتال پر جائیں گے۔

قابض جیل انتظامیہ نے انتظامی قیدیوں کی نقل و حرکت کو ناکام بنانے کی ابتدائی کوششیں شروع کیں، بھوک ہڑتال کرنے والے کسی بھی قیدی کے خلاف متعدد سخت سزاؤں کی دھمکیاں دے کر انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

اس جنگ میں قیدیوں کا بنیادی مطالبہ من مانی انتظامی حراست کے جرم کو ختم کرنا ہے، جس میں گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اس پالیسی کے تحت اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قیدیوں کی تعداد تقریباً 1100 تک پہنچ گئی ہے۔رواں سال کے دوران اب تک 1,300 سے زائد فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button