ڈیڑھ ماہ سےجبری طور پر لاپتہ 3 شیعہ جوان عزادار بازیاب ، جیل منتقل

15 جون, 2023 21:09

شیعیت نیوز: شہر قائد سے گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے جبری طور پر لاپتہ مزید3شیعہ عزادار نوجوان بازیاب، سی ٹی ڈی نےتینوں جبری لاپتہ جوانو ں کی دہشت گردی اور ناجائز اسلحے کی برآمدگی کے جھوٹے کیس میں گرفتاری ظاہر کردی ۔ سی ٹی ڈی نے جبری لاپتہ عزادار سید احرار مجتبیٰ بخاری ، تاجدار علی مہدی اور سید یوسف رضا بخاری کو جیل منتقل کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں 8 مئی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے جبری لاپتہ تاجدار علی مہدی ،شاہ فیصل کالونی سے جبری طور پر لاپتہ سیداحرارمجتبیٰ بخاری اور سید یوسف رضا بخاری کو سی ٹی ڈی نے گرفتار ظاہر کرکے جیل منتقل کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے بھی حکومت سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق تاجدار علی مہدی اور یوسف رضا بخاری کوسینٹرل جیل جبکہ احرار مجتبیٰ کو ملیر جیل منتقل کردیا گیا ہے،تینوں جوانوں پرتھانہ سی ٹی ڈی میں درج ایف آئی آر میں A 23(1)سندھ آرمز ایکٹ 2013 کی دفعہ شامل کی گئی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے تینوں جوانوں پر غیر قانون اسلحے برآمد کیئے جانے اور ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ جیسے بھونڈے اور من گھڑت الزامات عائد کیئے ہیں، واضح رہےکہ تینوں جوانوں کی گرفتاری کے بعد شہر بھر میں بے گناہ شیعہ جوانوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں کا ایک نارکنے والا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مزید 3 شیعہ جبری لاپتہ جوانوں کی بھی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری ظاہر کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا، خدا جلد کازبین کو انکے انجام تک پہنچا کر صادقین کو باعزت رہائی عطا کرے گا ۔انشاءاللہ آمین ۔

1:11 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top