مرحوم علامہ تصور جوادی قائد وحدت کے وفادار ساتھی تھے ، ساری زندگی وحدت امت کیلئے صرف کی، علامہ اعجاز بہشتی

15 جون, 2023 19:51

شیعیت نیوز: اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی کے انتقال پر ملال پرمرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی کا اظہارِ افسوس تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی قائدوحدت کے وفادار ساتھی تھے جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے خدمات انجام دیں۔علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی ملت جعفریہ پاکستان کے انمول ہیرے تھے جن کا خلاء مدتوں پر نا ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل نے پاکستان کے مستحق سادات کیلئے مالی تعاون کے نئے نظام کی منظوری دیدی

مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نےکہا کہ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ہمیشہ اتحاد و محبت بھائی چارے کی بات کی ان کی جدائی پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے، لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی کے مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آل محمد علیہم السلام کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

1:06 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top