سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ہفتے کو تہران کا دورہ کریں گے

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے تہران کا دورہ کے دوران سعودی سفارت خانے کا افتتاح متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دن تہران کا دورہ کرکے سعودی وزیر خارجہ ایرانی اعلی حکام سے باہمی تعلقات اور خطے کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، حشد الشعبی کے پاس حملہ آور ایم 6 ڈرون ہونے کا انکشاف

بعض ذرائع اس بات کا عندیہ ظاہر کررہے ہیں کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے دوران ایران میں سعودی سفارت خانے کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

اس سے پہلے رواں ماہ کی 6 تاریخ کو سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ سات سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے آپس میں ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں حاصل شدہ کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے دونوں ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے افتتاح کے لئے سفیروں کا تعین حتمی مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

دوسری جانب اس ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت نتائج پر شادمانی کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ جلد ہی حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر ایران کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button