ایران

سپاہ پاسداران نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

شیعیت نیوز: دہشت گرد صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں نے بروقت کارروائی کرکے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا نیٹ ورک ملک کے مشرقی علاقوں صوبہ سیستان و بلوچستان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے کو اطلاع ملنے کی وجہ سے بروقت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور کسی بڑے سانحے سے پہلے ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان میں امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر احتیاطی تدابیر کے تحت بروقت آپریشن کیا۔

ذرائع نے کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرحوم علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائیگا،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کو ایشیا پیسفک کے وزرائے محنت کے اجلاس میں ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا سربراہ اور رابطہ کار منتخب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایشیا پیسفک کے ممبر ممالک کے وزرائے محنت کا اجلاس فلپائن کی قیادت میں منعقد ہوا۔ شرکاء نے ایران کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں چار گروہوں کی نمائندگی ہے جس میں ایشیا-پیسفک، یورپ، لاطینی امریکہ اور افریقن ریجن شامل ہیں جو فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہر خطے کا سربراہ ملک ممبران اور اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ اور ہماہنگی کا ذمہ دار ہے۔ تنظیم کا سربراہ رکن ممالک کے اجلاس اور خصوصی نشستوں سے متعلق فیصلے کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button