اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی، کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور شیر شاہ میں کی گئیں، نیوکراچی سے فضل الرحمان اور شیرشاہ سے رحیم آفریدی گرفتار ہوا

شیعیت نیوز: سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دروان کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے فنڈنگ کی 40 ہزار 900 روپے برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعی اتحاد بین المسلمین ، بانی رہنما ایم ڈبلیوایم آزادجموں کشمیر ،علامہ سید تصورحسین جوادی انتقال کرگئے

ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور شیر شاہ میں کی گئیں، نیوکراچی سے فضل الرحمان اور شیرشاہ سے رحیم آفریدی گرفتار ہوا، دونوں ملزمان تربیب یافتہ ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کو انکے کمانڈر سیف اللہ عرف گلئی نے فنڈنگ کے لئے بھیجا تھا، ملزم کے 4 ساتھی وزیرستان خودکش دھماکوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button