ایران

عوام اور قومی مفادات کا تحفظ، مسلح افواج کی ریڈ لائن ہے، ایرانی ایئر ڈیفنس کمانڈر

شیعیت نیوز: ایرانی ایئر ڈیفنس کمانڈر نے کہا کہ عوام کی سلامتی، قومی مفادات کا تحفظ اور ملکی اقتدار کی بڑھتی ہوئی طاقت، مسلح افواج کی ریڈ لائن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر ڈیفنس کمانڈر امیر علی رضا صباحی فرد نے ائیر ڈیفنس فورسز کے افسران اور جوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی میزائل صلاحیتوں کو روکنے کے دشمنوں کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی علوم کو وسعت دینے کیلئے اس شعبے میں موجود تمام صلاحیتیں خاص طور پر ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سائنسز کو بروئے کار لانا نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصنوعی ذہانت یا اے آئی انسانیت کے لئے خطرہ ہے، جرمن صدر

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران نئی سائبر ٹیکنالوجیوں کو تیار کرنے کے میدان میں ابھرتی ہوئی طاقتوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ملکوں کی جانب سے درپیش چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کیلئے ملک کے اہم اداروں اور انفراسٹرکچر خاص طور پر نظامی سسٹم کو مضبوط بنانا ایک لازمی اور ناقابلِ انکار چیز ہے۔

ایرانی ایئر ڈیفنس فورسز کمانڈر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی میزائل اور ڈرون طاقتوں میں سے ایک ہے اور ایران کے میزائل ہتھیاروں کی ڈیٹرنس پاور دشمن کیلئے کانٹے کی مانند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا امن، قومی مفادات کا تحفظ اور ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیٹرنس پاور مسلح افواج کی ریڈ لائن ہے۔

بریگیڈئر صباحی فرد نے مزید کہا کہ دفاعی نظام میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت، ڈیٹرنس اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی حکمت عملی پر مبنی ہے جو ایک لمحے کیلئے بھی نہیں رک سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button