یمن

یمن استقامتی محاذ کا اہم جز، صیہونی- مغربی تسلط پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

شیعیت نیوز: یمن کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب صیہونی- مغربی تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرے گا۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا ہے کہ تین ہزار دنوں تک جاری جارحیت کے باوجود یمنی عوام کی استقامت ایک معجزے سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی خوشنودی کی خاطر متعصب پی ڈی ایم حکومت نے عالمی انقلابی ترانہ ’’سلام فرماندے‘‘ پرپابندی عائد کردی

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے جدیدترین ہتھیاروں سے لیس جارح افواج کا خالی ہاتھوں مقابلہ کرکے جارح افواج کے، کئے دھرے پر پانی پھیر دیا۔

عبدالعزیز بن حبتور نے کہا کہ یمنی انقلاب کے قائد نے اس خطرناک اور اہم دور میں، عوام کے دلوں کو استقامت اور امید کے جذبے سے مالامال کیا۔

لہذا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو یمن کی ارضی سالمیت پر حملے اور کرائے کے فوجیوں کی حمایت کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے ان سے کہتے ہیں کہ امن کے موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ورنہ یمنی عوام، انہیں سبق سکھانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور شام کے درمیان تجارتی و اقتصادی امور میں سمجھوتہ

یمن کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا کہ یمن اب استقامتی محاذ کا موثر اور متحرک جز بن چکا ہے جو فلسطین سمیت، پورے علاقے میں صیہونی- مغربی تسلط پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button