کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی خوشنودی کی خاطر متعصب پی ڈی ایم حکومت نے عالمی انقلابی ترانہ ’’سلام فرماندے‘‘ پرپابندی عائد کردی

13 جون, 2023 14:29

شیعیت نیوز: متعصب پی ڈی ایم حکومت نےملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کی خوشنودی کی خاطر عالمی شہرت یافتہ انقلابی ترانہ ’’سلام فرماندے‘‘ پر پاکستان میں پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ نےالزام عائد کیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ، آئی ایس او اور تحریک حسینی ’’سلام فرماندے ‘‘ کے ذریعے ایرانی آیڈیالوجی پروموٹ کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ حکومت آزادجموں کشمیرنے ایک نوٹیفکیشن کے زریعے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ فوری طور ترانہ سلام فرمندہ پر پابندی عائد کی جائے جس سے ملک میں ایرانی آیڈیالوجی فروغ پارہی ہے ۔

وزارت داخلہ نےالزام عائد کیا ہے کہ یہ ترانہ سلام فرماندے جس میں امام مہدی ؑ اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ذکر شامل ہے، یہ سننے والوں کو شہید جنرل قاسم سلیمانی کی طرح شہید ہونے کی ترغیب دلاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی شیعہ دشمنی، 3 جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی دہشتگردی کے الزامات میں گرفتاری ظاہر کردی

فرہنگ ِ شہادت سے خوفزدہ وزارت داخلہ نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں میں قومی ترانے کے بعدبچوں کو اس ترانے کا پڑھایا جانا ان کی برین واشنگ کا سبب ہے، جنہیں امام مہدیؑ کے ذکر اور آیت اللہ خامنہ ای کے حکم پر شہید قاسم سلیمانی کی طرح شہادت کیلئے تیار کیا جارہا ہے جس کا عہد ترانے کے آخر میں بچوں کے ہاتھ اٹھا کر لیا جاتا ہے ۔

وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ترانہ اسکول کے معصوم بچوں پر فلمایہ گیا ہے جو کہ یہاں بھی بچوں میں بہت زیادہ پزیرائی حاصل کررہا ہے، پاکستان میں تحریک حسینی، مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس ترانے کو تعلیمی اداروںمیں عام کررہے ہیںجس سےایرانی آیڈیالوجی کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور قومی سلامتی پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجودہ فاشسٹ ، امپورٹڈ پی ڈی ایم حکومت کی سرپرستی میں ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نے ایک عوامی اجتماع منعقد کیا تھا جس میں دہشت گرد سرغنہ احمد لدھیانوی نے اس عالمی شہرت یافتہ انقلابی ترانے سلام فرمندے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے حکومت نے پورا کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے وفدکی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت جماعت اسلامی کے قائدین سے ملاقات

واضح رہے کہ تعصب ، فرقہ واریت ہماری سٹیٹ کی رگ رگ میں رچ بس چکی ہے، یہ کیسے ڈھٹائی اور لاعلم جاہل رٹا رٹایا سبق طوطے کی طرح گردانتے رہتے ہیں کہتے ہیں کہ پاکستان کے شیعہ ایرانی نظریے کو سپورٹ کررہے ہیں، نظریہ مہدویت ؑ عالم اسلام کا نظریہ ہے ۔۔۔۔ نظریہ ولایت فقیہ ہمارا دینی اور اساسی نظریہ ہے ۔۔۔ تمہارے پاس اگرکوئی نظریہ نہیں، کوئی رہبر نہیں ،کوئی رہنما نہیں تو یہ تمہاری کم بختی ہے ۔

انہیں اس وقت کوئی فرق نہیں پڑتا جب کوئی بے حیا و بے سروپا عقائد ،مذہب اور اسلامی نظریات کے خلاف کوئی گانا یورپ سے یا انڈیا سے وارد ہوتا ہے یہاں کنسرٹ ،شادی بیاہ پر ان بے غیرت بیورکریٹس کی نجی محفلوں میں بجایا جا رہا ہوتا ہے ۔ ۔ان گانوں پر تو ان کے اپنے بچے بھی ناچ رہے ہوتے ہیں۔۔ بے شرم وفاقی و کشمیر حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

11:31 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top