لبنان

لبنان میں صدارتی امیدوار ازعور کو امریکی حمایت حاصل ہے، حزب اللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ سے منسلک ایک شخصیت نے اپنی تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ صدارتی امیدوار ازعور کو امریکی حمایت حاصل ہے۔

الدیار اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ سے منسلک ایک شخصیت نے لبنان میں صدارتی امیدوار ازعور کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صدارتی امیدواروں کی بنائی گئی صف میں سمیر جعجع، جبران باسیل، ولید جنبلاط کے گروہوں کی حمایت کر رہا ہے جن کا امیدوار ازعور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اردنی عوام کی اکثریت صہیونی حکومت سے تعلقات کی مخالف، سروے رپورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کا یہ فیصلہ نہ ہوتا تو یہ سب ممکن نہ تھا اور اسی طرح امریکہ نے لبنان سے سعودی عرب اور فرانس کے اثر و رسوخ کے خاتمے کی بھی کوششیں کی ہیں اور اس کا مطلب دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے مٰیں ایک خاص جماعت کو ترجیح دینا ہے اور حزب اللہ اسے قبول نہیں کرے گی۔

حزب اللہ کی مرکزی شوری کے رکن نبیل قاووق نے اس مسئلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو قومی وحدت کی ضرورت ہے جو اسے انتشار سے نجات اور فتنہ کے مقابلے میں اس کی حفاظت کرے اور ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم اس فتنے کا راستہ بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں انتشار اور افراتفری کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

اس سے پہلے لبنان کی اپوزیشن جماعت اور حزب تغیر کے 32 نمائندوں نے جہاد ازعور کی حمایت کا اعلان کیا تھا جب کہ حزب اللہ، امل تحریک نے نبیہ بری کی قیادت میں لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ اور المردہ گروہ کے لیڈر سلیمان فرنجیہ کو صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button