اہم ترین خبریںپاکستان

ملک میں انتشار اور افراتفری کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

بدقسمتی یہ ہے کہ حکمران اس فلسفے کے بجائے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے پا رہے۔

شیعیت نیوز:معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی جائے کیونکہ یہ وقت انتشار اور افراتفری کا نہیں بلکہ یکجا ہوکر قوم اور وطن کی تعمیر و ترقی کا ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ حکمران اس فلسفے کے بجائے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک الیکشن نہ کروائے جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں، بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے لیکن ان سب مسائل کے باوجود ہمارے حکمرانوں کے کان پر کسی قسم کی جوں نہیں رینگ پاتی، اسی وجہ سے عوام مزید پریشانی اور بدحالی کا شکار ہیں، لہٰذا انہیں چاہیئے کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اس سے قبل کے مزید پریشانی اور انتشار کی فضا پیدا ہو عوام کو ریلیف دیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button