مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف کاروائیوں میں بیس سے زائد زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین میں صہیونیوں کے خلاف کاروائیوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

العہد ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف کاروائیوں مجموعی طور پر اکیس ہوگئی ہیں جن میں تین صہیونی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونیوں پر فائرنگ، دستی بم حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات پیش آئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں نابلس کے علاقے بیت دجن پر حملہ کر دیا جہاں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور جارح صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : حماس اور مزاحمتی قوتیں مسجد اقصیٰ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گی، علی برکہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں حوارہ چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی جوان کو شدید زدوکوب بھی کیا ۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح قلقیلیہ کے مشرق میں کفرقدوم پر بھی حملہ کیا اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف کئے جانے والے پرامن مظاہرے کی سرکوبی کی۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ بھی کی جس میں تین فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گئے جبکہ آنسو گیس کے استعمال کی بنا پر دسیوں فلسطینیوں کا دم گھٹنے لگا۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اسی طرح الخلیل میں بیت امر کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس، رام اللہ، جنین، الخلیل سمیت متعدد شہروں اور قصبوں میں فلسطینی عوام اور صیہونی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

رام اللہ میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران صہیونی سپاہی پر فلسطینی جوان نے گاڑی چڑھادی جس سے صہیونی سپاہی زخمی ہوگیا جبکہ موقع پر موجود صیہونی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے فلسطینی حملہ آور کو شہید کردیا۔

اریحا اور جنین کے مختلف مقامات پر فلسطینیوں نے صیہونی آبادکاروں پر پتھروں سے حملہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button