مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

08 جون, 2023 19:40

شیعیت نیوز: مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوری پاکستان کےوزیرخارجہ محترم جناب بلاول بھٹوزرداری صاحب اورانکے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا۔ان سے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو اپنی صف کو منظم کرنےپرتاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ اسلامی مملکتوں کو باہمی تعلقات کومزید فروغ دینےکی کوششیں کرنی چاہئے اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں ان کےمواقف بھی متحد ہونےچاہئے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراق اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کومزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسمیں دونوں ملکوں کو دونوں ملکوں اور وہاں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظر رکھتےہوئے باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لئے مشترک کوششیں کرنی چاہئے تاکہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے ۔

انہوں نےدونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تاکید فرماتے ہوئے کہا کہ اس سےدونوں ملکوں کےاقتصاد اور تجارت کو فروغ ملےگا اور یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق میں بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارااجتماع امریکا اور اس کے حواریوں، ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،علامہ شبیر میثمی

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےحکومت پاکستان اور عہدیداروں کودعوت دی کہ وہ عوام سے جڑے مسائل پر خصوصی توجہ دیں اور انکی ضرورتوں کو پورا کریں ساتھ ساتھ انکی آرزووں اور انکےمستقبل کی امیدوں کو جدیت سے پورا کرنے کی پوری کوشش کریں اور ان حکومتی عہدیداروں اورذمہ داروں کو یہ پتہ ہوناچاہئےکہ ان کا منصب عوام کی خدمت اورانکی امانت ہے۔

انہوں نےمزید فرمایا کہ ہر ان تحرکات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں کہ جو عوام کی صف کو منتشرکرنا چاہتے ہیں یا تفرقے اورشدت پسندی کو پنپنے دیتے ہیں۔انہوں نے مزیدفرمایا کہ تمام مشکلات کوحل کیا جائےاورپاکستان کی خارجہ پالیسی کومزید بہتربنایاجائےاورایک فعال ڈپلومیٹک عمل کےذریعہ اسلامی مملکتوں اور پوری دنیا کےساتھ تعلقات کو بہتر کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وفد میں ارکان میں پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ وزیر بلدیات سندھ جناب ناصر شاہ صا حب ،وزیر اطلاعات سندھ جناب شرجیل میمن صاحب، سابق وزیرجناب ندیم افضل چن صاحب، وزیر مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی جناب فیصل کریم کنڈی صاحب ، عراق میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان میں عراقی سفیر شامل تھے۔اپنی جانب سےمحترم مہمان پاکستانی وزیر خارجہ محترم جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا حسنِ استقبال پرشکریہ ادا کیا۔

10:12 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top