ہمارااجتماع امریکا اور اس کے حواریوں، ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ 17 جون کو نشتر پارک میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس ہوگی، اجتماع امریکا اور اس کے حواریوں، ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور وطن عزیز کے لئے استحکام کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفد کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ اسد اقبال زیدی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ رضی حیدر، علامہ حسن رضا و دیگر علماء موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ کانفرنس استحکام پاکستان، امن دوست قوتوں اور شیعہ سنی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔







