مقبوضہ فلسطین

القسام کارکن یوسف مسعود اسرائیلی زندانوں سے 20 سال قید کے بعد رہا

شیعیت نیوز: کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے  رکن یوسف توفیق مسعود کو 20 سال تک جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ یوسف مسعود کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے ہے۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض حکام نے قیدی یوسف مسعود کو 20 سال جیلوں میں گذارنے کے بعد شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حنون چوکی کے راستے رفح سے کی طرف روانہ کیا۔

رفح میں فلسطینی عوام نے دشمن کی قید سے آزاد ہونے والے القسام کارکن یوسف مسعود کا دو دہائیوں کی قید سے رہائی پر ان کا استقبال کیا۔

رفح میں حماس نے رہائی پانے والے یوسف مسعود اور ان کے خاندان اور تمام فلسطینیوں کو اس رہائی پر مبارک باد پیش کی۔

حماس نے مسعود کے مزاحمتی خاندان کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے 2014ء میں اپنے جہادی اور حب الوطنی کے فرائض کی انجام دہی کے دوران دونوجوان بھائیوں ولید اور حسین کی شہادت کا اعزاز حاصل کیا۔ ولید اور حسین دونوں یوسف کے بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین مغرب کی جنگ پسندانہ پالیسیوں پر قائم، انڈونیشیا کا قیام امن منصوبہ بھی مسترد

دوسری جانب یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے خلاف حملوں اور تشدد کے نیتجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

غرب اردن کے شہروں نابلس اور الخلیل میں کل اتوار کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں فلسطینیوں پر حملے کیے جس کے نتیجےمیں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

شمالی مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے امور کے انچارج افسر غسان دغلس نے کہا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض افواج کی حفاظت میں خالی کرائی گئی ’’حومیش‘‘ یہودی کی جگہ دراندازی کی اورنابلس میں برقہ کے مقام پر شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکینوں کی جانب سے حملے کا جواب دینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہاتھ میں گیس بم لگنے سے زخمی ہوگیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے جب کہ 50 کے قریب آباد کاروں نے شہر کے مضافات میں ایک مکان پر حملہ کیا۔ سنگ باری کرکے تین گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

میڈیکل ریلیف نے اعلان کیا کہ قصبے کے رہائشیوں پر آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان گیس بم سے زخمی ہوا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ برقہ قصبے میں آبادکاروں اور اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button