دنیا

چین کا فوجی تنازعات کے حل کیلئے بات چیت میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے، لائیڈ آسٹن

شیعیت نیوز: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کا فوجی تنازعات کے حل کیلئے بات چیت میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے، تنازعات سے بچنے کیلئے بات چیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

سنگا پور میں ہونے والے سکیورٹی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ اور چین کے دفاعی اور فوجی سربراہان کے درمیان رابطے کھلے رہنے چاہئیں، ایشیا پیسفک میں استحکام کو بڑھانے کیلئے باہمی رابطے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین مغرب کی جنگ پسندانہ پالیسیوں پر قائم، انڈونیشیا کا قیام امن منصوبہ بھی مسترد

قبل ازیں چینی وزیر دفاع لی شانگ فو نے سکیورٹی سربراہی اجلاس میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی دعوت مسترد کردی تھی۔

امریکی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل جینگ جیان فینگ نے کہا چین امریکی وزیر دفاع کے تبصروں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

چین امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور تائیوان پر اپنی ناقابل تردید خودمختاری کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی (رح) نے پوری دنیا میں معنویت کو دوبارہ زندہ کیا، آیت اللہ علی خامنہ ای

دوسری جانب امریکہ تاریخ میں پہلی بار ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، صدر بائیڈن نے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر دستخط کر دیئے۔

گذشتہ روز امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ کٹوتیوں کے بل کی منظوری دی تھی۔

محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ اگر 5 جون تک کانگریس کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تو خزانہ اپنے بل کی ادائیگیاں نہیں کرسکے گا۔

ایوان نمائندگان میں ریبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، جہاں 117 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے بل منظور کیا گیا۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو عددی برتری حاصل ہے، جہاں بل کے حق میں 63 جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ پڑے۔

دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن نے آج قرض کی حد سے متعلقہ پر دستخط کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button