عراق

عراق شام میں قیام امن کے عمل اور اس سلسلے میں تمام مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، الصحاف

شیعیت نیوز: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان کیا کہ شام کے بحران کے حل کی حمایت کرتا ہے جس کا حل سیاسی ہے۔

احمد الصحاف نے اتوار کے روز ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ شام کے بحران کے بارے میں عراق کا اصولی موقف واضح ہے اور بغداد اس بحران کے فوجی حل کے بجائے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں انسانی صورتحال بین الاقوامی اقدامات کی متقاضی ہے، عراقی وزیر خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ عراق شام میں قیام امن کے عمل اور اس سلسلے میں تمام مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

الصحاف نے کہا کہ بغداد اور دمشق سرحدوں کو کنٹرول کرنے، دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے اور سرحدوں پر سیکورٹی قائم کرنے کے لیے معلومات کے تبادلے کے لیے اپنے تعاون کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بچوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی، حماس

انہوں نے کہا کہ عراق علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور ہم آہنگی کی حمایت کرتا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں عراقی حکام سے بات چیت کے لیے بغداد پہنچے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button