اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان نے ایران، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس سے بارٹر ٹریڈ شروع کرنےکا اہم فیصلہ لے لیا، فوری طور پر تینوں ممالک سے اشیاء کے ادلے بدلے کی تجارت ہو گی اور اس تجارت میں تینوں ممالک کرنسی کا تبادلہ نہیں کریں گے۔

اس بارٹر ٹریڈ کی بدولت پاکستان ایران سے تیل ، گیس اور کوئلہ، کھاد ، کیمیکلز کے علاوہ پھل اور سبزیاں بھی منگوا سکے گا۔ پاکستان روس سے تیل و گیس، لوہا ، سٹیل، ٹیکسٹائل مشینری سمیت گندم اور دالوں کی بھی تجارت کرے گا۔ پاکستان افغانستان سے بھی پھل ، سبزیاں ، معدنیات سمیت 10 اشیاء خرید سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی محاذ کی امیدیں انقلابِ اسلامی اور امت اسلامیہ سے وابستہ ہیں، سید ہاشم الحیدری

اس تجارت کے شروع ہونے سے پاکستان تینوں ممالک کو 26 اشیاء فروخت کر سکے گا جن میں چاول، نمک، پھل، سبزیاں، ادویات، دودھ ، انڈے ، سیریلز ، گوشت، مچھلی بیچے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان ان ممالک کو ٹیکسٹائل ، چمڑے ، فرنیچر اور کھیلوں کا سامان سمیت موٹر سائیکل ، ٹریکٹر ، لوہا، سٹیل، جوتے ، ریڈی میڈ گارمنٹس اور قالین بھی فروخت کر سکے گا۔

پاکستان نے ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کے قوانین جاری کردیئے ہیں۔ سرکاری اور نجی کمپنیاں بھی ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کرنے کی اہل ہوں گی۔ اہلیت حاصل کرنے کیلئے نجی کمپنیوں کو ایف بی آر ، کسٹمز اور پاکستان سنگل ونڈوز کی شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button