دنیا

مقبوضہ فلسطین کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب جائیں گے

شیعیت نیوز: امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حالیہ ہفتے صیہونی حکام سے ملاقات اور مختلف امور پر مشاورت کے لئے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنا تھا، لیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ دورہ منسوخ کرنے کے بعد اب امریکی فارن منسٹر سعودی عرب جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے کے وسط میں اپنے اتحادی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ان دنوں امریکہ و سعودی عرب کے تعلقات نازک موڑ پر ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 6 جون کو سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ دو دن تک قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی سوڈان میں جھڑپوں کو روکنے پر تاکید

قابل غور بات یہ ہے کہ دونوں ممالک سوڈان کے بحران میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک سوڈان کے متحارب گروپوں میں طویل المدت جنگ بندی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان متھیو ملینر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انٹونی بلنکن سعودی حکام کے ساتھ اپنی گفتگو میں علاقائی، بین الاقوامی اور دو طرفہ امور کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر بات کریں گے۔

وہ بدھ 7 جون کو خلیج فارس تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس اور جمعرات 8 جون کو ریاض میں ہونے والے داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 3جون 1963پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی کے آغا ز کاسیاہ دن ،سانحہ ٹھیری کو 60 سال بیت گئے

یاد رہے کہ انٹونی بلنکن کا دورہ سعودی عرب، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالون کے مذکورہ ملک کے سفر کے کچھ ہفتوں بعد اور جو بائیڈن کے دورہ ریاض کے ایک سال بعد عمل میں آیا ہے۔

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے بتایا کہ مغربی ایشیا کے سفر کے دوران انٹونی بلنکن نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنا تھا لیکن اب یہ دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button