مقبوضہ فلسطین

القدس بریگیڈ کی جنین میں صہیونیوں کے خلاف جوابی کاروائی

شیعیت نیوز: الخلیل اور دیگر علاقوں میں صہونیوں کی جارحیت کے بعد القدس بریگیڈ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے جنین میں صہیونی آبادیوں پر فائرنگ کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے جنین میں واقع صہیونی آبادی میراف میں جوابی کاروائی کرتے ہوئے صہیونیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

القدس بریگیڈ نے اس حوالے سے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے القدس بریگیڈ کے خصوصی دستے نے صہیونیوں کی آبادی والے علاقے میراف میں فائرنگ کرکے کامیاب جوابی کاروائی کی ہے۔ کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

القدس بریگیڈ نے بیان میں تاکید کی ہے کہ صہیونیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور کامیابی یا شہادت تک یہ سلسلہ جاری رہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے مغربی کنارے میں واقع نور شمس کیمپ پر صہیونی دہشت گرد فورسز کے حملے کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران صہیونی فورسز نے متعدد فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : احتجاجی مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی

دوسری جانب فلسطینی ذرائع کے مطابق، کل مسجد الاقصٰی میں غاصب اسرائیلی محاصرے کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ شرکت کی۔

فلسطین الیومکی رپورٹ کے مطابق دسیوں ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد الاقصیٰ میں حاضر ہو کر نماز جمعہ انتہائی شان و شوکت کے ساتھ ادا کی۔

القدس اسلامی اوقاف انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے غیر قانونی محاصروں کے باوجود مسجد الاقصٰی میں 50 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سمیت 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور بیت المقدس سے ہزاروں افراد کل علی الصبح ہی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے قدس کا رخ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے سینکڑوں فلسطینی جوانوں کو مسجد الاقصٰی میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ انہوں نے مسجد الاقصٰی کے اردگرد کی گلیوں میں ہی نماز جمعہ ادا کر دی۔

غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف سخت محاصرہ کر رکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button