اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جےڈی سی کو 4 نایاب نسل کے بیل اجتماعی قربانی کیلئے عطیہ کردیئے

جے ڈی سی کے صدر دفتر کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی سی کی عید الاضحیٰ پر تیاری انتہائی شان دار ہوتی ہے

شیعیت نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے ایک فلاحی ادارے کو نایاب نسل کے چار بیل عطیہ کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے ایک فلاحی ادارے کو سبی کے نایاب اونچی نسل کے چار بیل عطیہ کئے ہیں، ایک بیل کی قیمت 14 لاکھ روپے ہے۔ فلاحی ادارے کو مستحقین کے لئے قربانی کے جانوروں کا تحفہ دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں عید کے تینوں دن 100 اونٹوں کی قربانی ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’قربانی کا سارا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں جہاں میں تعاون کر سکتا ہوں کروں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: آفتاب امامت کے آٹھویں تاجدارامام علی ابن موسی الرضاؑ کے یوم ولادت پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی امت مسلمہ کو مبارکباد

جے ڈی سی کے صدر دفتر کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی سی کی عید الاضحیٰ پر تیاری انتہائی شان دار ہوتی ہے، مجھے مستحق افراد کے لئے قربانی کے کام میں حصہ لینے پر خوشی ہے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہودی لابی پاکستان کی ایٹمی قوت اور سی پیک کی کامیابی نہیں دیکھ سکتی، اس لئے عمران خان کو لائسنس کیا گیا، جس کا اعتراف ڈاکٹر اسرار اور عبدالستار ایدھی نے بھی کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والے جب تک سچی توبہ اور دل سے معافی مانگ کر عمران سے مکمل اظہار لاتعلقی نہ کرلیں اس وقت تک سیاسی پارٹیاں پلٹ کر آنے والے ان سیاسی مداریوں کو قبول نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button