لبنان

سید حسن نصراللہ کے ساتھ صداوسیما کے سربراہ کی ملاقات اور گفتگو

شیعیت نیوز: ایران کے نشریاتی ادارے صداوسیما کے سربراہ پیمان جبلی اور لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ملاقات کی۔

ایران کے نشریاتی ادارے صداوسیما کے سربراہ پیمان جبلی نے لبنان کا سفر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اسلامی مزاحمت کی روز بروز بڑھتی طاقت سے خوفزدہ ہے، سید ہاشم صفی الدین

اس ملاقات میں میڈیا اور سیاسی ذمہ داریوں اور میڈیا کے میدان میں مزاحمتی محور کو درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ جعلی اسرائیلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی محور کی وسیع ذمہ داری کے حصے کے طور پر ان چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے نشریاتی ادارے کے سربراہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے بھی گزشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ’’نبیہ بری‘‘ سے ملاقات کی اور تازہ ترین ملکی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم لیگل ونگ نے امام مہدیؑ کی شان میں بدترین گستاخی کے مرتکب ملعون احسن باکسرکےخلاف مقدمہ درج کروادیا

پیمان جبالی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ یہ ملاقات مزاحمت اور لبنان کی آزادی کی عید کے موقع پر مبارکباد کے فریم ورک میں ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی قوم کی مزاحمت اور کھڑے ہونے کی بدولت ہم خطے اور دنیا کے سیاسی نقشے میں تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button