دنیا

اسرائیل کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فاریز رضائیف

شیعیت نیوز: جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ فاریز رضائیف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نائب وزیر خارجہ آذربائیجان فاریز رضائیف نے تاکید کی ہے کہ باکو دوسرے ممالک کے تنازعات میں مداخلت نہیں کرتا اس لئے وہ اسرائیل کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملہ کرنے کی اجازت بالکل نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا عراق کے صوبہ الانبار میں دوسرا فوجی اڈہ قائم کرنے کی کوشش

آرمینیائی میڈیا نیوز ڈاٹ اے ایم کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے چینل 9 نے اطلاع دی ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے ڈپٹی وزیرخارجہ نے یہ اعلان ایک صیہونی کانفرنس میں شرکت کے لئے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے اپنے دورے کے دوران کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں فاریز رضائیف نے تہران کے خلاف باکو کی حالیہ الزام تراشی کی جانب اشارہ کئے بغير مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر ہیں کیونکہ ایک سیکولر ملک ہونے کے ناطے ہم بین الاقوامی تعلقات میں مذہبی جانبداری کے سخت خلاف ہیں!

یہ بھی پڑھیں : وحدت لیگل ونگ کی جانب سےحضرت امام مہدی ؑ کے گستاخ ملعون احسن باکسرکےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع

اپنی گفتگو کے آخر میں آذری ڈپٹی وزیرخارجہ نے کہا کہ باکو نے ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا کیونکہ یہ دونوں ممالک ہمارے پرانے اور اچھے دوست ہیں لہذا جب بھی ہمارے دوستوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تو ہم نے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button