دفاع وطن کیلئےجانیں قربان کرنیوالے افواج پاکستان کے شہداء وغازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علامہ ساجد نقوی

25 مئی, 2023 18:03

شیعیت نیوز: یوم تکریم شہداء کے موقع پر اپنے بیان میں سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع وطن کےلئے ملک کے تمام طبقات کو متحد ہوکر ایک آواز ہونا ہوگا ۔دفاع وطن کےلئے جانیں قربان کرنیوالے افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت ،غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 18ارب جرمانے سے بچنے کیلئے پاکستان کی امریکا سے ایران گیس پائپ لائن کی اجازت طلب

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور داخلی سلامتی کو باہم متحدہوکر یقینی بنایا جائے۔ملی یکجہتی اور اتحاد امہ کے اپنے مشن پر کاربند رہتے ہوئے دشمن کی سازشو ں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

5:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top