دنیا

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نیتن یاہو سے نفرت میں اضافہ

شیعیت نیوز: صیہونی میڈیا کے تازہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنیامین نیتن یاہو سے نفرت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کی اکثریت ان کے وزیراعظم رہنے کی مخالف ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل تیرہ کے سروے کے مطابق اگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی پارلیمنٹ کے انتخابات منعقد ہوئے تو نیتن یاہو کی سربراہی میں لیکوڈ پارٹی کو شکست ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے مصر اور سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی سے صہیونی حکومت پریشان

نیتن یاہو سے نفرت میں ایسی حالت میں اضافہ ہو رہا ہے کہ جب مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل بیسویں ہفتے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے عدالتی اصلاحات کے بل کے خلاف مظاہرے کیے۔

عبری زبان کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد اسرائیلی باشندے نیتن یاہو کی حکومت اور ان کی عدالتی اصلاحات اور بغاوت کے خلاف مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ ہزارہ مسافروں کی گاڑیوں کا اغواء، علامہ ہاشم موسوی کی وفدکے ہمراہ مولانا خان محمد شیرانی سے ملاقات

نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج جاری رہنے کی وجہ سے وہ اس منصوبے کو عارضی طور پر روکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

عدالتی قانون کی اصلاح سے موسوم نیتن یاہو کی کابیہ کے بل میں عدلیہ کے اختیارات کو کم کیا گیا ہے اور اس کے مقابلے میں مقننہ اور انتظامیہ کی طاقت کو بڑھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button