اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ہزارہ مسافروں کی گاڑیوں کا اغواء، علامہ ہاشم موسوی کی وفدکے ہمراہ مولانا خان محمد شیرانی سے ملاقات

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے ہزارہ قبائل کے متعدد مسافروں کو مسلح افراد نے روک کر انکی گاڑیاں قبضے میں لی ہیں

شیعیت نیوز: بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شیعہ ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے مسئلہ کے حوالے سے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں علماء اور مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا خان محمد شیرانی سے ملاقات کی۔

علامہ علی حسنین حسینی اور علامہ ولایت حسین جعفری کے ہمراہ امام علامہ سید ہاشم موسوی نے مولانا خان محمد شیرانی کو مسئلے سے متعلق آگاہ کیا اور اسکے روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام بنجر زمینوں کی آبادکاری کیلئے ایفاد کی طرف بڑھیں، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے ہزارہ قبائل کے متعدد مسافروں کو مسلح افراد نے روک کر انکی گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔ مبینہ طور پر ان افراد کا ہزارہ قبائل کے کسی فرد سے کوئی ذاتی معاملہ ہے۔ جس پر وہ پورے قبائل کے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button