دنیا

جاپان نیٹو میں شامل نہیں ہو گا، جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا

شیعیت نیوز: جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ جاپان کا نیٹو تنظیم میں شامل ہونے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے آج جاپان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کا نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیٹو تنظیم ٹوکیو میں اپنا دفتر کھولنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی ایٹمی تنصیبات پر یوکرین کا دہشت گردانہ حملہ ناکام

گذشتہ مہینے امریکہ میں جاپان کے سفیر نے کہا تھا کہ نیٹو خطے میں صلاح و مشورے اور ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لیے ٹوکیو میں ایک دفتر کھولنا چاہتی ہے۔ یہ براعظم ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی نے بھی گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ جاپان ٹوکیو میں نیٹو کا رابطہ دفتر قائم کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کر رہا ہے۔

انھوں نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی جھڑپوں کو نیٹو کی ایشیا کے علاقے تک توسیع کے جواز کے طور پر پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن دنیا میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں میں ایرانوفوبیا پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، صدر رئیسی

ان فیصلوں کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے جاپان میں نیٹو کے دفتر کے افتتاح پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں نیٹو کی توسیع اور پیش قدمی سے بلاشبہ امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

جاپان اور نیٹو جولائی میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس سے قبل شراکت داری کے مقصد سے سائبر خطرات، تخریبی ٹیکنالوجیوں اور غلط اطلاعات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button