مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 15سالہ فلسطینی نوجوان عبدالله الدخیل کی شہادت

شیعیت نیوز: ایک فلسطینی نوجوان عبدالله الدخیل جو چند روز قبل نابلس میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق 15 سالہ فلسطینی نوجوان عبدالله الدخیل کو جسے چند روز قبل نابلس کے ایک کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے سینے میں گولی ماری تھی، کل اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

حالیہ چند ہفتوں سے غرب اردن کا علاقہ صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور فلسطینی نوجوانوں کی استقامت کا منظر پیش کر رہا ہے۔ فلسطینیوں کی استقامت نے صیہونی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اورغاصب صیہونی فوجی بچوں اور نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری یہودی آباد کاری روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے، حماس

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 25 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 شوٹنگ آپریشنز، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ اور 4 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے آباد کاروں کے تین حملوں، دو آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور مغربی کنارے کے 9 مقامات پر ہونے والے تصادم کی تفصیلات جاری کیں۔ اس کے علاوہ شوٹنگ کی کارروائیوں، دھماکہ خیز آلات کے دھماکے اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جانے کے واقعات شامل ہیں۔

شعفاط پناہ گزین کیمپ میں نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔ اس کے علاوہ فلسطینیوں نے بسگات زئیو یہودی بستی میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔

مزاحمتی کارکنوں نے جنین میں سالم فوجی چوکی پر تعینات قابض فوج پر فائرنگ کی، جب کہ مزاحمت کاروں نے نے جنین کے مشرقی محلے پر دھاوا بولنے والی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔

مزاحمتی کارکنوں نے اسرائیلی فوجیوں کو جبع اور قباطیہ میں بھی نشانہ بنایا۔

مزاحمت کاروں نے طولکرم شہر کے انباتا میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا اور ان پر پتھراؤ کیا۔

فلسطینیوں نے اریحا گورنری کے شمالی داخلی راستے پر آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ان پر سنگ باری کی۔

الخلیل میں بیت امر کے مقام پراسرائیلی فوجیوں کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اسرائیلی فوج علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں کررہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button