مقبوضہ فلسطین

عالمی برادری یہودی آباد کاری روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے خطرے سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

حماس نے ایک پریس بیان میں زور دیا کہ قابض اسرائیل کی منظم آباد کاری کی پالیسیوں کو روکنے کی ضرورت ہے جو فلسطین میں یہودی بستیوں کی توسیع میں بین الاقوامی خاموشی کا فائدہ اٹھاتی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی

حماس نے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی قابض حکام کو ابو دیس قصبے میں 400 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی ابتدائی منظوری دینا، جس سے قصبے کے وسط میں ایک نئی بستی کے قیام کی راہ ہموار ہو گی ایک خطرناک پیش رفت ہے۔ اس سے القدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے اور شہر کی تاریخی، عرب اسلامی شناخت مٹانے اور اس کا جغرافیہ اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

اس نے زور دے کر کہا کہ القدس شہر پر قبضے کو قانونی حیثیت یا خیالی خودمختاری نہیں ملے گی۔ یہ شہر عرب اور فلسطینی ریاست کا دارالحکومت رہے گا۔ اس بات پر زور دیا کہ ہمارے عوام اپنے قومی حقوق کے دفاع کے عہد کے وفادار رہیں گے۔

خیال رہے کہ قابض حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں سیٹلمنٹ یونٹس کے قیام اور نئے توسیعی منصوبوں کی منظوری دے کر اپنی آباد کاری کی توسیع کی پالیسی کو تیز کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button