دنیا

ترک انٹیلیجنس نے ایران مخالف موساد کے نئے جاسوسی نیٹ ورک تباہ کر دیا

شیعیت نیوز: ترک انٹیلیجنس سروس اور سیکورٹی فورسز نے استنبول میں 15 افراد پر مشتمل غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے استنبول میں غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے کیلئے تیار ہے، سفارتی ذرائع

رپورٹ کے مطابق، ترک انٹیلیجنس سروس اور سیکورٹی فورسز نے استنبول میں 15 افراد پر مشتمل غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ جاسوسی نیٹ ورک کو ایک کمپنی اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے 23 افراد پر نظر رکھنے اور ان کی جاسوسی کرنے کی زمہ داری سونپی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جی ٹونٹی کا اجلاس بھارتی سازش اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مذکورہ جاسوسی نیٹ ورک کے سرغنہ نے یورپی ممالک میں موساد کے کئی افسران سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران اسے جاسوسی کی ٹریننگ دی گئی اور پھر اسے نوکری کی پیشکش کر کے جاسوس کے طور پر منتخب کیا گیا۔

کایا کو مکمل طور پر جاسوسی کی تربیت دی گئی تھی۔

یہ جاسوس ایک کمپنی اور ایران سے متعلق 23 افراد کی معلومات موساد کے افسران کو ارسال کرتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button