ایران

حکومتی عہدیدار ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے رہبرِ انقلاب کے احکامات پر عمل کریں

شیعیت نیوز: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے ہمسایہ اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے احکامات صرف وزارت خارجہ سے مخصوص نہیں ہیں، بلکہ اس معاملے میں تمام انتظامی اداروں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نےحکومتی کابینہ کے اجلاس میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے سفیروں اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلاب کے یہ احکامات صرف وزارت خارجہ کے ساتھ مختص نہیں ہیں، بلکہ اس معاملے میں دیگر تمام انتظامی اداروں کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی صدام کو کیمیائی اسلحہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، ایرانی وزارت خارجہ

صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مسلم ممالک سمیت ہمسایہ اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے اور روابط کو بڑھانے کیلئے کارروائی اور عمل کو تمام اداروں پر ضروری قرار دیا اور وزارت خارجہ کو ان اقدامات کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ دو سال سے بھی کم عرصے میں متعلقہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن موجودہ صلاحیتوں کے پیشِ نظر ان تعلقات اور روابط کو موجودہ سطح سے زیادہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بےگناہ شیعہ نوجوانوں کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ نا رکا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایران کی بحریہ کے دنیا کا چکر لگانے میں بحری اقدامات کو قابلِ فخر اور قابلِ تحسین عمل قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ فوج کا یہ اقدام ایران کی بحریہ اور مسلح افواج کی طاقت کا مظہر ہے اور قدردانی کا مستحق عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button