اہم ترین خبریںپاکستان

بےگناہ شیعہ نوجوانوں کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ نا رکا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی

انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے مزید صبر کا امتحان نا لیا جائے ، اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو قانوں کے سامنے لایا جائے

شیعیت نیوز: جعفرطیار سوسائٹی میں بے گناہ جوانوں کی گرفتاری کے خلاف جعفرطیار ایکشن کمیٹی کی احتجاجی پریس کانفرنس ،جعفرطیار ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی نے مختلف علمائے کرام اور خانوادہ اسیران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفرطیار سوسائٹی میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے چادر و چار دیواری کی مسلسل پامالی کی مذمت کرتے ہیں ، بلاجواز جوانوں اور طلبہ کو ہراساں کیا جارہا ہے، سیکورٹی ادارے نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: گروپ سیون کے ارکان سے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل ہونے کی درخواست

انہوں نے کہا کہ آخر ہمیں بتایا جائے کہ کس جرم میں ہمارے جوانوں کو گمشدہ کیا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کچھ افراد راتوں کو سوسائٹی میں داخل ہوکر ماؤں بہنوں کو ہراساں کررہے ہیں ،جعفرطیار سوسائٹی میں چھاپہ مار کاروائیاں پڑھ لکھے اور اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والوں جوانوں کے گھروں پر کی جارہی ہیں جو باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ صادق جعفری کا شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں پر اظہار مذمت

انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے مزید صبر کا امتحان نا لیا جائے ، اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو قانوں کے سامنے لایا جائے ۔اگر گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ نا رکا تو ملی جماعتوں و رہنماؤں کے ہمراہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button