دنیا

دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے پر انتونیو گوتریش کا جی 7 ممالک کو انتباہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے جی 7 ممالک کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرد جنگ کے زمانے کی طرح دنیا کو دو بلاک میں تقسیم ہونے بچائیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہونے والے جی 7 ممالک کے اجلاس کے بیانیے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ جی 7 ممالک اور چین باہمی تعاون اور گفتگو سے موسمیاتی تبدیلیوں اور ترقی جیسے موضوعات پر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم ہونے سے روکنا اور مذاکرات کےلئے پل اور روابط بنانے جیسے کام بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

جاپان کی نیوز ایجنسی کیودو سے بات کرتے ہوئے یو این چیف نے کہا کہ جی 7 ممالک دنیا کو سرد جنگ کے زمانے کی طرح دو بلاکوں میں تقسیم ہونے سے روکیں۔

یاد رہے کہ جی 7 ممالک نے اپنے بیان میں روس اور چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کے غیر ذمہ دارانہ ایٹمی بیانات اور چین کی اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی جدیدکاری دنیا اور علاقے کے امن و امان کےلئے ایک خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ جی 7 گروپ میں جاپان، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کنیڈا اور اٹلی کے علاوہ دوسرے ممالک شامل ہیں جن کا سربراہی اجلاس اس بار جاپان کے شہر ہیروشیما میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیل گیس کی دریافت و استخراج کو لے کر یمنی حکومت اور چین میں معاہدہ

دوسری جانب صہیونی انتہاپسندوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم ریلی کے دوران فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی پر مبنی نعرے لگائے جانے پر مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نےخبری دی ہے کہ مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے مذاکرات کار ٹور وینسلینڈ نے پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کی جانب سے پرچم ریلی کے موقع پر بیت المقدس میں نسل پرستی پر مبنی جملے اور نعرے لگانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے ریلی میں شریک صہیونیوں کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو زدوکوب کا نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ صہیونی انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر کی سربراہی میں صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم ریلی نکال کر مسجد اقصی پر حملہ کیا تھا اور فلسطینی کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کے مرتکب ہوئے تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو زدوکوب کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button