اہم ترین خبریںایران

امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: مغربی حکام دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جھوٹی انسانی ہمدردی دکھانے کے بجائے اپنے ملکوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ردعمل میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کے حکام دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جھوٹی انسانی ہمدردی دکھانے کے بجائے اپنے ملکوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور شہریوں کی آواز سننے کی عادت ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں عوام کو بڑے پیمانے پر شہری حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔ آزادی بیان کو محدود اور احتجاج کرنے والوں کو پولیس کی جانب سے تشدد آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امریکی اور یورپی حکام صرف اپنے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے دنیا میں انسانی حقوق کے گن گاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران: بحری جنگی جہاز کے دو سیمیولیٹرز کی رونمائی

انہوں انسانیت سوز جرائم میں ملوث حکومتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور ان کو اپنے ہی شہریوں کے حقوق غصب کرنے کا ملزم قرار دیا۔

مغربی حکام صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں جرائم پر مظلوموں کی حمایت کے بجائے جارح افواج کی طرف داری کررہے ہیں۔ ان لوگوں کو ایران کے عدالتی امور میں اظہار نظر کا کوئی حق نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ ماضی کے بدنام کردار کی وجہ سے امریکہ اور مغربی ممالک کو دوسرے ملکوں کے عدالتی امور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصیٰ کی ایک بار پھر بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ کی بہادرانہ مزاحمت کے سامنے شکست پر صیہونیوں کا ردعمل قرار دیا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے مسجد الاقصیٰ کی ایک بار پھر بے حرمتی اور صہیونیوں کی طرف سے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ نعرے بازی، غزہ کی بہادرانہ مزاحمت کے سامنے شرمناک شکست کا ردعمل ہے، مذمت کی۔

کنعانی نے کہا کہ کیا بین الاقوامی برادری کو اب بھی صہیونیوں کی نسل پرستی کی نوعیت کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں؟

متعلقہ مضامین

Back to top button