ایران

ایران: بحری جنگی جہاز کے دو سیمیولیٹرز کی رونمائی

شیعیت نیوز: ایران کی بحریہ نے اپنے جوانوں کو اعلیٰ سطحی ٹریننگ دینے کے مقصد سے بحری جنگی جہاز کے نیویگیشن اور اس کے پائلٹ ہاؤس کے سیمیولیٹرز تیار کر لئے ہیں۔

یہ دونوں سیمیولیٹرز نہایت پیشرفتہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں جن سے بحریہ کے جوانوں کی ٹریننگ میں مدد لے جائےگی۔

علاقائی سطح پر یہ سیمیولیٹرز بڑے پیشرفتہ، کامل اور منفرد سمجھے جا رہے ہیں۔

پروجیکٹ کی رونمائی ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی اور بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے مشترکہ طور پر کی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جرائم سے آزاد نامہ نگار خائف نہیں ہوں گے، علی العامودی

دوسری جانب امید مقانی نے کہا کہ ایرانی بحری جہاز دنا دنیا کے گرد چکر لگانے کے دوران مختلف ممالک میں لوگوں کے لئے تعجب کا باعث بن گیا۔ لوگ اس جہاز کے ایرانی ساختہ ہونے پر خوشگور حیرت کا اظہار کرنے لگے۔

ایرانی بحری جہاز دنا کے ناخدا امید مقانی نے کہا کہ اس جہاز نے دنیا کے گرد چکر کاٹا اور ایران کی بحری تاریخ کا باب رقم کیا۔

ایران کی بحری فوج کے اس سمندری جہاز نے ملک کی بحری صنعت کی صلاحیت اور توانائی کو دنیا پر واضح کردیا۔ ایرانی انجنئرز نے دن رات محنت اور لگن سے اس خواب کو تعبیر تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی ملک میں ہر سطح پر ہمارے ساتھ تعاون کیا گیا تاکہ اس تاریخی سفر کو کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچایا جائے۔ ہم نے ملک کے علمی اور تحقیقی اداروں کے نمائندے کی حیثیت سے اس عمل میں حصہ لیا اور اللہ کے فضل اور عوام کی دعاوں کی بدولت ملکی سمندری تاریخ میں ایک باب رقم کیا۔

انہوں نے سفر کے دوران بعض ممالک میں پڑاو ڈالنے کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بعض بندرگاہوں پر پڑاو ڈالا تو میزبان ملک کے ماہرین نے اس کشتی کا معاینہ کیا اور ایرانی ساختہ بحری جہاز پر حیرت کا اظہار کرنے لگے۔ جہاز کی تیاری میں ایرانی مواد استعمال ہونے اور ایرانی ماہرین کی نگرانی میں تمام مراحل انجام پانے کی خبر ان کے لئے تعجب کا باعث تھی۔

انہوں نے تاکید کی کہ کسی بھی خواب کی تعبیر پانے کے لئے فداکاری اور محنت کی ضرورت ہے۔ بحری فوج کے جوانوں نے آٹھ ماہ پر مشتمل مشن کے دوران ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کیا اور ملک کی سمندری طاقت اور توانائی کو دنیا کے سامنے دکھادیا جس کے نتیجے میں ایران اور ایرانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button