مقبوضہ فلسطین

حماس صرف ہتھیاروں اور مزاحمت کے ذریعے لڑائیاں نہیں لڑتی، سربراہ مشعل

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ کا مسئلہ آج گرما گرم تنازعہ کی میز پر آگیا ہے جسے اسرائیلی دشمن جنگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیت المقدس کے حوالے سے منعقدہ ایک فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ موجودہ قابض اسرائیلی حکومت نے اپنے اندر کے انتہائی دائیں بازو کے ذریعے فلسطینی عوام کے تئیں اپنی تمام تر تکبر اور فسطائیت کو سامنے لا رہی ہے۔ اسرائیلی ریاست موجودہ حکومت کے انتہا پسند ارکان کے ذریعے مسجد اقصیٰ کی تقسیم سمیت دیگرمختلف ہتھکنڈوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جدہ اعلامیہ حقیقت کے مطابق نہیں ہے، محمد علی الحوثی

سربراہ مشعل نے کہا کہ قابض ریاست اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے الاقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگا رہی ہے۔ مگر فلسطینی قوم کی ثابت قدمی، استقلال اور مزاحمت نے دشمن کی سازشوں کو بری طرح ناکامی سے دوچار کیا ہے۔

حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ سیف القدس معرکہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ یہاں مزاحمت باقی ہے اور مسجد اقصیٰ کا دفاع کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری فلسطینی عوام یروشلم، مغربی کنارے، اندرونی فلسطینی علاقوں اور غزہ میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور پوری قوم اور مسلم امہ قبلہ اول کی پشت پر کھڑی ہے۔

سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ امریکا اور غاصب اسرائیل عرب اور ملت اسلامیہ کی مسلسل کمزوری کے لیے کوشاں ہیں تاکہ خطے میں جو کچھ وہ چاہتے ہیں، بالخصوص مقبوضہ فلسطین پر اسے حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button