پنجاب پولیس نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا
شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیاگیا۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کیخلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج تھا، جس کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کسی کے جنازے میں شریک تھے اس دوران انہیں قبرستان سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز پرچم ریلی کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی، 38 زخمی
پنجاب حکومت نے صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف آ رمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرچکے ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو پاک فوج مجھے گرفتار کرے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ فیصل آباد میں کس مقام پر جلاؤ گھیراؤ میں مجھے ملوث قرار دیا جارہا ہے وہاں وزیر داخلہ راناثناءاللہ کے کارندوں نے فتنہ فساد پھیلایا۔







