مقبوضہ فلسطین

حماس نے ایتمار بن گویر کو قتل کرنے کی دھمکی دی، عبرانی ذرائع ابلاغ

شیعیت نیوز: فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

صہیونی خبری ویب سائٹ مفزاکی راعم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس مین چار مسلح افراد سیاہ لباس میں ملبوس اور سر پر سبز رومال باندھے ہوئے ہیں۔ ان میں ایک اپنی جیب سے ایتمار کی تصویر نکالتا ہے اور کلاشن کوف کا رخ اس کی طرف کرکے نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مسلح افراد اس ویڈیو میں ایتمار کو قتل کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بن گویر نے کہا تھا کہ ہمیں دھمکی دینے والی حماس کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم بیت المقدس میں ہی رہیں گے۔

یاد رہے کہ 28 مئی کو صہیونی بیت المقدس پر قبضے کی یاد میں جشن مناتے ہوئے پرچم ریلی نکالتے ہیں۔ ریلی کے دوران مسجد اقصی میں داخل ہوکر پرچم سے رقص کرتے ہیں۔ صہیونی اپنے اس اقدام کے ذریعے فلسطینیوں کو بیت المقدس سے باھر نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس سال ریلی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مقبوضہ بیت المقدس میں تین ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعیینات تھے جس سے مقبوضہ شہر فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ اسرائیل کی سیکورٹی ناکامی کی دلیل ہے، اسماعیل ہنیہ

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے جمعرات کی شام کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے ایک کارکن کی طرف سے فائرنگ کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک 29 سالہ فلسطینی شخص کو القدس میں ایم 16 ہتھیار کے ساتھ فائرنگ کے حملے کی کوشش کے بہانے گرفتار کیا گیا۔

عبرانی اخبار ’’معاریو‘‘ کی ویب سائٹ نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے کارکن نے یروشلم میں حملہ کرنے کا ارادہ کیا تھا وہ فلیگ مارچ پرحملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

تاہم اسرائیلی میڈیا نے ابتدائی خبروں میں اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ آیا حماس کے کارکن فلیگ مارچ میں شریک افراد پر حملہ کرنا چاہتے تھے یا مقبوضہ شہر یروشلم میں آباد دیگر آباد کاروں پر۔

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں ہائی الرٹ رہنے اور اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے تقریباً 3000 اضافی فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button