اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ اسرائیل کی سیکورٹی ناکامی کی دلیل ہے، اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: پرچم ریلی کے موقع پر سیکورٹی الرٹ اور ایمرجنسی نافذ کرنے پر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سیکورٹی ناکامی سے دوچار ہے۔

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ فسلطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مقبوضہ علاقوں میں قابض صہیونیوں کی جانب سے پرچم ریلی کے انعقاد پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اشتعال انگیز پرچم ریلی کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی، 38 زخمی

انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمال سے لے کر جنوب سے نام نہاد پرچم کی حفاظت کے نام پر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس اقدام سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسرائیل کی سیکورٹی ناکام ہوگئی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے تمام مقبوضہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیئے جانے کو صیہونی حکومت کی کمزوری اور اس کے قابل شکست ہونے سے تعبیر کیا۔ صیہونی حکومت نے اپنی اشتعال انگیز سالانہ پرچم ریلی کے پیش نظر تمام مقبوضہ علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا جس کے بعد مقبوضہ فلسطین ایک چھاؤنی کا رخ اختیار کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چیری کی درآمد کے خواہش مند چینی تاجروں کے وفدکی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم سے ملاقات

ہنیہ نے مزید کہا کہ دشمن سے لڑائی جاری رہے گی۔ اس جنگ کا اختتام مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی پر ہی ہوگا۔

انہوں واضح کیا کہ قابض صہیونیوں کی جانب سے بیت المقدس کےعلاقے کا محاصرہ کرنا دلیل ہے کہ صہیونی آبادکار فلسطینیوں کی استقامت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ یہ فلسطینی عوام کے مضبوط عزایم کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button