گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے تحت کراچی میں فری بس ٹرانسپورٹ کا افتتاح کردیا
شیعیت نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی فری بس ٹرانسپورٹ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے، ان بسوں کے روٹس سرجانی ٹاؤن سے ٹاور، اقبال ٹاؤن اورنگی سے ٹاور اور سہراب گوٹھ سے قائد آباد تک ہوں گے۔ گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے زیر انتظام چلنے والے مختلف منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فری بس ٹرانسپورٹ کے آغاز کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی جوانوں کی قاتل کالعدم جماعتیں پاک فوج کی عزت وعظمت کے علمبردار بن گئیں
انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی میں موجود بسوں کو بھی جے ڈی سی کے حوالے کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جے ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے، طاقتور پاکستان پروگرام سے سفید پوش افراد کے گھروں پر راشن کی ترسیل قابل تعریف کاوش ہے۔ جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ آج 3 بسوں کا آغاز کیا جارہا ہے مزید 14 بسیں ان روٹس پر جلد چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے۔







