اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کی دہشتگردی میں امریکا برابر کا شریک ہے، مرکزی صدر اے ایس اوعاطف مہدی

مقررین نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو باتوں کی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے

شیعیت نیوز: شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام مردہ باد امریکا و اسرائیل نامنظور احتجاجی ریلی اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں اے ایس او کے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال، اصغریہ خواتین تحریک پاکستان کی مرکزی صدر عروج فاطمہ، مولانا غلام رضا سریوال، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے سرپرست کونسل کے رکن سید پسند علی رضوی اور اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر شہزار رضا نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ 16 مئی یہ وہ دن ہے، جب 1948ء میں ناجائز اسرائیل کو وجود میں لایا گیا تھا، اسرائیل ایک ناجائز اور ظالم ریاست ہے، جیسے نہ ہم نے کبھی تسلیم کیا اور نہ ہی کریں گے، امریکا اسرائیل کو اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے وجود میں لایا ہے، اسرائیل کے وجود کے بعد مشرق وسطیٰ میں مسلسل امریکا نے دہشتگردی کی ہے اور اسرائیل کو اپنی فوجی کیمپ کے طور پر استعمال کیا ہے، اسرائیل کے ذریعے فلسطین، یمن، بحرین، لبنان، عراق، افغانستان، شام، پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی جوانوں کی قاتل کالعدم جماعتیں پاک فوج کی عزت وعظمت کے علمبردار بن گئیں

مقررین نے کہا کہ اسرائیل خود کو طاقتور سمجھتا تھا، لیکن حالیہ دنوں میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اسرائیل کو اسکی بے بسی اور اوقات یاد دلا دی اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، وہ دن بہت قریب ہے کہ اسرائیل کا نام دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے اور اسکی دہشتگردی میں امریکا برابر کا شریک ہے، اس لئے امریکا اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ نے 16 مئی کو مردہ باد امریکا و اسرائیل نامنظور کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل نامنظور کے طور پر منا کر ان ظالموں سے اظہار بیزاری کا اعلان کرتی ہے اور ہم اس دن کو بھرپور انداز سے منا کر دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی عوام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی فکر پر باقی ہے، بانی پاکستان نے اسرائیل کیلئے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جیسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان نے بھی سانحہ پارا چنار پر جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کردیا

مقررین نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو باتوں کی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے، اس لئے عملی میدان میں آکر اقدامات اٹھائیں، تاکہ پاکستانی عوام سمیت حکومت اور اداروں کے جانب سے بھی پوری دنیا کے پاس یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فکر پر باقی ہیں اور ان شاء اللہ رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا یہ چپ کا روزہ توڑ کر مظلوموں کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائے، پاکستانی حکومت سمیت تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسرائیل سے جنگ کا اعلان کریں، اسرائیل اس وقت اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور ان شاء اللہ جلد ہی وہ سانسیں بھی رکنے والی ہیں، ہمیں فقط یہ دیکھنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی میں ہمارا کیا کردار یے اس لئے اس وقت سب کو یکجا ہو کر فلسطین کی عملی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی جھنڈے نذر آتش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button