مقبوضہ فلسطین

اسماعیل ھنیہ کا خصوصی طور پر ایران و حزب الله سے اظہار تشکر

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ھنیہ نے آج دوپہر کے وقت اسرائیل سے حالیہ جنگ کے بعد ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے اس موقع پر فلسطینی عوام اور مقاومت کی مدد و حمایت کرنے پر عالم اسلام، عرب دنیا بالخصوص ایران و حزب الله کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایران اور حزب الله نے اسرائیل کے مقابلے میں مقاومت کی طاقت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ مقاومت نے ثابت کیا کہ اس میں اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے حالیہ معرکے میں فلسطینی قوم کے دفاع کے لئے مقاومتی اتحاد کی جانب اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سستی کتابوں کا حصول یقینی بنایا جائے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف نے کہا کہ مقاومت کی مناسب جنگی حکمت عملی نے ثابت کیا کہ وہ جنگ کا نتیجہ بدلنے، دشمن کے مصوبوں کو خاک میں ملانے اور غزہ کے اطراف میں آباد صیہونیوں کو بھاگنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے مشترکہ کمانڈ روم میں مقاومتی نمائندوں کو ’’حروں کے انتقام‘‘ کے نام سے جنگ کی بہترین حکمت عملی بنانے پر سراہا۔

انہوں نے جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کا ان کی خدمات پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ الله کی مدد و نصرت کے بعد مقاومت سے عوامی یکجہتی کے بعد ہم اسرائیل کے منصوبوں کا ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ہم نے خصوصی طور پر اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم اور فلاخن ڈیوڈ کو نقصان پہنچایا۔ دشمن کی جانب سے اپنی ٹیکنالوجی پر بے جا اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے مقاومت اس قابل ہو چکی ہے کہ جہاں چاہے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

حماس کے سیاسی سربراہ نے اس جنگ میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

آخر میں اسماعیل ھنیہ نے جنگ بندی کے لئے مصر اور قطر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button