ایران

سستی کتابوں کا حصول یقینی بنایا جائے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: انٹرنیشنل بک فیئر کے دورے کے موقع پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ کی وجہ سے پبلشرز کو جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق صدر آیت اللہ رئیسی نے منگل کی صبح تہران کے مصلائے امام خمینی میں 34 ویں بین الاقوامی کتب میلے کا دورہ کیا۔ انہوں نے اہمیت کے پیش نظر اپنے دورے کا آغاز بچوں اور نوجوانوں سے مخصوص کتابوں کے اسٹال سے کیا۔ اس موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اور دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔

جہاں پر انہوں نے کتابوں کے مختلف اسٹالوں کو دیکھا اور مختلف پبلشر اور نئی چھپنے والی کتابوں پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے صدر کی بشار الاسد کو دبئی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

انہوں نے ناشروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناشروں اور کتاب دانوں کو درپیش مشکلات کے حل کےلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران صدر رئیسی نے کتاب اور کتب بینی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اور سستے کاغذ کی فراہمی ضروری ہے۔ حکومت کی خصوصی توجہ کی وجہ سے پبلشرز کو جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے بچوں کی تربیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بچوں کی غذا کا خیال رکھنا چاہئے اسی طرح ان کی فکری تربیت پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کی فکری تربیت کے لئے اچھے مواد سے بھرپور کتابوں کی نشر و اشاعت، جوانوں کی فکری صلاحیتوں سے استفادہ، وزارت ثقافت اور پبلشرز کے درمیان باہمی تعاون اور پورے ملک میں کتب بینی کے شوقین افراد تک سستی قیمت میں کتب کی فراہمی جیسے مسائل پر بھی گفتگو کی۔

یاد رہے کہ تہران میں 34ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں 2 ہزار آٹھ سو پبلشر شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button