اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان صالح صبرہ شہید، ایک زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی افواج نے آج پیر کی صبح سویرے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو صالح صبرہ گولیاں مار کر شہید جب کہ دوسرے کو زخمی کردیا۔

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع پاپولر ہاؤسنگ اور عسکر پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر ایک کوشہید اوردوسرے کو زخمی کردیا۔ شہید ہونےوالے نوجوان کے سینے میں کئی گولیاں پیوست کی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت صالح صبرہ کے نام سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں رواں سال کے دوران اب تک 152 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں حال ہی میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے 33 شہداء بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کو ڈرا کر آئین اور قانون کو بلڈوز کرنےاور ٹیڑھی انگلیوں کی بات کرنے والےعوامی طاقت کے سامنے شکست کھائیں گے اور رسواہوں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور اس کے نتیجے میں پرانے شہر نابلس میں مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران ایک صیہونی فوجی زخمی ہوا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے مزاحمت کی 15 کارروائیوں کی نگرانی کی۔ مزاحمتی کارروائیوں میں ایک ہی فائرنگ کا حملہ، پٹاخے اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے، آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 11 مقامات پر تصادم کے علاوہ پتھر پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے ابو دیس اور راس کبسہ میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسی طرح سور باہر میں نوجوانوں نے قابض فوجیوں پر پٹاخے پھینکے، جھڑپوں کے ساتھ ہی پتھراؤ بھی ہوا۔

اسطی طرح رام اللہ میں خربہ ابو الفلاح اورطوباس کے عین البیضا میں شروع ہوئیں۔ اس کے علاوہ نابلس کے پرانے شہر میں مزاحمتی کارکنوں اور قابض فوج کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک فوجی زخمی ہوا۔

نابلس کے پرانے شہر میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، اس کے علاوہ دیگر جھڑپیں قلقیلیہ گورنری کے علاقے حبلہ میں ہوئیں۔

مزاحمتی کارکنوں نے قابض فوجیوں پر ان جھڑپوں کے دوران پتھراؤ کیا۔ یہ جھڑپیں بیت لحم گورنری کے ام رکبہ کے علاقے اور قصبے حسان میں شروع ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button