اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسلم باغ، پاک فوج کا کلئیرنس آپریشن مکمل، 6دہشتگرد ہلاک،شہری سمیت7فوجی جوان جانبحق

کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا۔ دہشت گردوں نے اپنے حملے میں بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

شیعیت نیوز: ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا۔ آپریشن کے دوران تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن 12 مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک شہری سمیت 7 جوان جانبحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک امن کا محافظ کیسے ہو سکتا ہے؟، ناصر کنعانی

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بحفاظت بچانا شامل تھا۔ کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا۔ دہشت گردوں نے اپنے حملے میں بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان جانبحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button