ایران

امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک امن کا محافظ کیسے ہو سکتا ہے؟، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’انٹرسیپٹ‘‘ کی تحقیقات کے مطابق، سرد جنگوں کے خاتمے کے بعد، امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فیصلہ دنیا کی عوام کرے گی؛ کیا امریکہ جمہوریت اور عالمی امن کا محافظ ہے؟!

’’انٹرسیپٹ‘‘ تحقیقات کے مطابق:

سرد جنگوں کے خاتمے کے بعد، امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے۔

عالمی سطح پر امریکہ کی ایک سال میں کل ہتھیاروں کی برآمدات کا تقریباً 40 فیصد ہے۔

امریکہ نے 2022ء میں 142 ممالک اور خطوں کو ہتھیار فروخت کئے۔

بائیڈن حکومت کے پہلے سال میں، اس نے 206 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے۔

امریکہ نے 2022ء میں دنیا میں جن 84 ممالک کو آمرانہ حکومتوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے، ان میں سے کم از کم 48 ممالک یا ان میں سے 57 فیصد کو ہتھیار فروخت کئے ہیں۔

امریکہ کا نعرہ: جمہوری اقدار، لیکن جنگ اور قتل عام کیلئے ہتھیاروں کی برآمد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن نے اندرونی فسادات پیدا کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ہے، خطیبِ نماز جمعہ

دوسری جانب سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یہ بحریہ آج اپنی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے اور خلیج فارس پر اس کا مکمل کنٹرول ہے۔

یہ بات ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے جمعہ کو جنوبی شہر بوشہر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں دشمن کے بحری جہازوں کی نقل و حرکت ہمیشہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی نگرانی میں ہوتی ہے، خلیج فارس مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ایڈمیرل تنگسیری نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں اندرون ملک اہم جدید فوجی سازوسامان ڈیزائن اور تیار کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس طرح کے سازوسامان اور جنگی تیاریوں کے ساتھ ایران کی مسلح افواج کی جنگی تیاری کی سطح روز بروز بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button