اہم ترین خبریںمشرق وسطی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اردن میں مظاہرے

شیعیت نیوز: اردن کے متعدد علاقوں اور دارالحکومت عمان میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

الوحدات، البقاء اور الحسین کیمپوں میں ہونے والےجلوسوں کے شرکاء نے ’’قوم کی عزت کا دفاع کرنے والی مزاحمت‘‘ کے لیے یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے  عرب اور مسلمان ممالک پرزور دیا کہ وہ اسرائیلی ریاست کے طاقت کے گھمنڈ کے خلاف اور فلسطینی قوم کی حمایت میں آگئے آئیں۔

اردن میں احتجاجی مظاہروں کی کال اسلامی تحریک اور عوامی قوتوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی حملوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ارتکاب ہے، یورو-میڈیٹیرینین

مظاہرین نے قابض صہیون ریاست کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کریں اور اسرائیلی دشمن کا بائیکاٹ کریں۔

مظاہرین نے صہیونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت بند کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ منگل کو جنگ مسلط کررکھی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک تیس سے زائد فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی عسکری قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اردن میں ہزاروں افراد نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں نعرے بازی کی اور اردنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ مظاہرین نے اسرائیلی دشمن ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے والے عرب ممالک پر بھی شدید تنقید کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی  اور نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button